15 دسمبر 2014 - 13:37
سعودی عرب: کربلا سے واپسی پر سعودی شہری گرفتار

آل سعود کے کارندوں نے ایک شیعہ مسلمان کو کربلا میں اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپسی پر گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے ایک شیعہ مسلمان کو کربلا میں اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپسی پر گرفتار کرلیا ہے۔ آل سعود کے کارندوں نے الزام لگایا ہے کہ اس شخص نے آل سعود کے حکام کی توہین کی تھی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کی سکیورٹی فورسز اور انٹلیجنس کارندوں نے شیعہ مسلمانون کے خلاف اپنی کاروائياں تیز کردی ہیں اور ان کے تشدد آمیز اقدامات میں بھی اضافہ ہوگيا ہے۔ واصح رہے سعودی عرب میں شیعہ مسلمان شدید تعصب اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ بحرین میں بھی شیعہ اکثریت کا یہی حال ہے۔ آل سعود کی حکومت شیعہ مسلمانوں کو اپنا مخالف ظاہر کرتی ہے۔

.......

/169